Sat, 17 Aug | Ali Bhai Centre

Iqbal ke Saat Aasman

Registration is Closed

Time & Location

17-Aug-2019, 10:00 am – 2:00 pm
Ali Bhai Centre, Pakistan Employees Co-Operative Housing Society Block 2 PECHS, Karachi, Karachi City, Sindh, Pakistan

About The Event

اس ورکشاپ کے تین مقاصد ہیں:

‌أ. پہلا مقصد یہ ہے کہ اسکولوں میں یومِ اقبال اور دوسری قومی تقریبات کے موقع پر علامہ اقبال کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں پیش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جن میں قریباً پانچ نسلوں سے بہت کم تبدیلی آئی ہے۔ اس ورکشاپ میں نیا مواد پیش کیا جائے گا جو علامہ اقبال ہی کی تحریروں سے لیا گیا ہے، بیحد دلچسپ ہے اور آپ کے اسکول کی سرگرمیوں ایک نیا رنگ لے آئے گا۔

‌ب. دوسرا مقصد علامہ اقبال کی اہم ترین تصنیف سے واقفیت حاصل کرنا ہے۔ یہ جاویدنامہ ہے جسے انہوں نے اپنی زندگی کا حاصل قرار دیا تھا۔ اُن کی دوسری کتابوں کے برعکس یہ شروع سے آخر تک ایک دلچسپ کہانی ہے جس میں علامہ اقبال ہمیشہ کی زندگی کی تلاش میں ایک طویل سفر پر نکلتے ہیں اور چھ سیاروں سے گزرتے ہوئے اگلے جہان میں پہنچتے ہیں۔ مولانا رومی کی روح اُن کی رہنمائی کرتی ہے۔ قریباً بیس زبانوں میں اس فارسی داستان کے ترجمے ہو چکے ہیں۔ اُردو میں رنگارنگ تصویروں کے ساتھ آسان تلخیص بھی موجود ہے۔ اِس ورکشاپ کی سرگرمیوں کے ذریعے آپ اس اہم ترین تصنیف سے بھی واقف ہو سکیں گے۔

‌ج. تیسرا مقصد نصاب کے تقریباً تمام مضامین کو علامہ اقبال کے پیغام سے مربوط کرنے والی بعض سرگرمیاں حاصل کرنا ہے۔

Share This Event