top of page

Sat, 14 Sept

|

Ali Bhai Centre

Workshop on Urdu Vocabulary

Registration is Closed
See other events

Time & Location

14-Sept-2019, 9:00 am – 1:00 pm

Ali Bhai Centre, Pakistan Employees Co-Operative Housing Society Block 2 PECHS, Karachi, Karachi City, Sindh, Pakistan

About The Event

الفاظ ایک خزانہ ہیں۔اُردو پڑھاتے ہوئے ہماری خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ ہم بچوں کے ذخیرۂ الفاظ کو زیادہ سے زیادہ بڑھا کر گویا اِس خزانے میں اضافہ کریں۔ ہم اکثر بھول جاتے ہیں کہ بچوں کے پاس بھی ایک ذخیرۂ الفاظ موجود ہے۔ چونکہ اُردو ہماری قومی زبان ہے اور ہمارے اطراف میں عام طور پر بولی جاتی ہے اِس لیے عام بول چال، تفریحی سرگرمیوں، میڈیا، قومی نغموں اور دوسرے ذرائع سے بچے بہت سے الفاظ سیکھتے رہتے ہیں۔ یہ ذخیرۂ الفاظ جو بچوں کے پاس نصابی کتابوں کے علاوہ دوسرے ذرائع سے آتا رہتا ہے، ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے۔

اِس ورکشاپ میں ہم اُسے دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے دریافت کرنے کے طریقے سیکھیں گے۔موجودہ حالات میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی اُردو میں برقرار رکھنے میں یہ ورکشاپ بہت مدد کر سکتی ہے۔ خاص طور پر یہ بات ہمارے سامنے آئے گی کہ اُردو کے دامن میں بہت کچھ ہے جسے ہم نے ابھی تک نظرانداز کر رکھا ہے۔ اس ورکشاپ میں سیکھی ہوئی مہارتیں کمرۂ جماعت میں استعمال کر کے نہ صرف اُردو کا صحیح ذوق بیدار کیا جا سکتا ہے بلکہ مثبت معاشرتی رویوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جا سکتی ہے

Share This Event

bottom of page